لکی مروت، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، چار اہلکارجاں بحق

لکی مروت: لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں چار اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق تنگ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی، فائرنگ سے پولیس کے اے ایس آئی بھی جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق میں اے ایس آئی یعقوب، سپاہی مستقیم، سپاہی انعام اللہ اور ڈرائیور رحیم شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد نامعلومفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ کے بعد آرپی او، ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں