پنجگور، بلوچستان حق دو تحریک کی احتجاجی کیمپ چھوتے روز بھی جاری رہا
پنجگور: پنجگور میں حق دو تحریک کی احتجاجی کیمپ آج چھوتے روز بھی آغا شاہ حسین کی قیادت میں پنجگور میں واپڈا گیٹ آللہ اکبر چوک پر جاری احتجاجی کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آغا شاہ حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حقوق غضب کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے بلوچستان کے عوام کو انکے بنیادی آئینی قانونی حق دیا جائے آج بلوچستان کے کا ہر ضلع ملک کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سرپا احتجاج میں ہیں بجلی روزگار ریاست کی زمہ داری ہے کہ عوام کو فراہم کرے لیکن افسوس اس ملک کے حکمرانوں کی اس بے حسی اور نفرت انگیز راویوں سے آج ملک اس سمت جارہی ہے جس کی وجود کو خطرات لاحق ہیں جو بھی اس ملک کی پالیسی بنا رہے ہیں یا ایسے اپنی انا پر چلا رہیہیں وہ اس ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں آج ملک انتہائی مہنگائی کے بھنور میں پھنس چکا ہے جس کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے بہتر ذرائع ہونے کے باجود بھی چند عناصر انا پر چل رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مہنگائی کو عالمی مہنگائی سے جوڑنے کا مقصد کچھ اور ہیں ایک سازش کے تحت بلوچستان میں معاشی مشکلات پیدا کیا جارہا ہے بلوچستان کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا واحد حل ایران بارڈر پر تجارتی کاروبار ہے جس کے ذریعے بلوچستان سمیت ملک بھر کے مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن منصوبے کے تحت مکران کے بارڈر کو سیل کرکے نہ معاشی حالات کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار سے محروم کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا ہے آج بلوچستان میں شدید انسانی پائمالی کی جارہی ہے تحصیل گچک میں نقل و حرکت پر پابندیاں لگا کر پورے تحصیل کو بلوچستان سے کٹ کردیا گیا ہزاروں کی تعداد میں لوگ اشیا خوردونوش کی حصول کیلئے پریشان ہیں تحصیل گچک میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بیمار لوگوں کیلئے امد ورفت بند کرکے لوگ بے موت مر رہے انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے فوت شدہ لوگوں کو دفنانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے کہتے ہیں ریاست والدین کی طرح ہوتی ہے کہاں ہے وہ والدین جس کے دل میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا درد نہیں لوگوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے اور انہیں بتایا بھی نہیں جارہا ہے کہ مرگئے ہیں کہ زندہ ہیں انکا قصور بھی پتہ نہیں انہوں نے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کے مطالبات قانونی آئینی ہیں انہیں نظر انداز کرنا اور 1500 ہلکار لگانے کی تیاری ان پر حملہ کرنے کی بندوبست سے ایسا لگتا ہے کہ ملک کے ادارے عوام کے خلاف جارہی ہے جس کے غلط قدم اٹھ سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حقوق کی تسلیم تک احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر پی پی کے رہنما کریم جان ظہور بھٹو ناصر بلال سعید موسی نیو کمپلیکس کے لال دوست ملا فرہاد الخدمت فانڈیشن کے خلیل احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


