رئیل اسٹیٹ سیکٹرنے ایف بی آر کی جانب پراپرٹی کی نئی ویلیو ایشن کو مسترد کردیا

اسلام آباد،رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ کاروباری افراد نے ایف بی آر کی جانب پراپرٹی کی نئی ویلیو ایشن کو مسترد کردیا اور ایف بی آرکی جانب سے سرکلر واپس نہ لینے کی صورت میں جمعہ کے روز ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا،ہمیں ایف بی آر کے نئے ویلیو ایشن ٹیبل پر تحفظات ہیں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر یہ ریٹ ریوائز کئے گئے، اگر ایف بی آر نے اپنا یہ اقدام واپس نہ لیا تو ہم آئندہ جمعہ کو پہیہ جام ہڑتال کریں گے ہم صرف فیض آباد نہیں بیٹھیں گے بلکہ ایکسپریس وے کے علاوہ جی ٹی روڈ اور کشمیر ہائی وے پر بھی بیٹھیں گے،رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ کاروباری افراد نے پریس کلب کے باہرایف بی آر کی جانب سے نئی ویلیوایشن پر احتجاج بھی کیا اور پراپرٹی کی نئی ویلیو ایشن واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے محصولات کے ادارے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ کاروباری افراد نے ایف بی آر کی جانب پراپرٹی کی نئی ویلیو ایشن کو مسترد کردیا ایف بی آر سرکلر واپس نہ لینے کی صورت میں جمعہ کے روز ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔صدر فیڈریشن آف ریلیٹرز پاکستان اور صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سردار طاہر محمود نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمیں ایف بی آر کے نئے ویلیو ایشن ٹیبل پر تحفظات ہیں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر یہ ریٹ ریوائز کئے گئے انہوں نے اعلان کیا اگر ایف بی آر نے اپنا یہ اقدام واپس نہ لیا تو ہم آئندہ جمعہ کو پہیہ جام ہڑتال کریں گے ہم صرف فیض آباد نہیں بیٹھیں گے بلکہ ایکسپریس وے کے علاوہ جی ٹی روڈ اور کشمیر ہائی وے پر بھی بیٹھیں گیساٹاسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر شکیل منیر کا کہنا تھا جس دن یہ جانچ پڑتال پیپر آیا ہم نے اسی دن میٹنگ بلائی اور مشورہ دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلا کر دوبارہ ویلیوایشن کی جائے اس سلسلے میں ہم نے منگل تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا ہیساٹ۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ کاروباری افراد نے پریس کلب کے باہرایف بی آر کی جانب سے نئی ویلیوایشن پر احتجاج بھی کیا اور پراپرٹی کی نئی ویلیو ایشن واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے محصولات کے ادارے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں