سندھ ہائی کورٹ کے پی ایس پی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے لوکل باڈی بل کیخلاف پی ایس پی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر درخواستگزار کے وکیل حسان صابر ایڈوکیٹ سے دلائل طلب کرلیئے۔ ہائیکورٹ میں سندھ لوکل باڈی بل کیخلاف پی ایس پی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ حسان صابر ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ سندھ حکومت نے بدنیتی کے بنیاد پر لوکل باڈی بل منظور کیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بل ابھی کہاں ہیں حسان صابر ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت نے بل گورنر کو بھیجوا دیا ہے۔حکومت کی نیت سے لگتا ہے بل کو آرڈیننس میں تبدیل کردیا جائے گا۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر پی ایس پی کے وکیل حسان صابر سے دلائل طلب کرلیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے بتایا جائے، محض بل کو کیسے عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہی مطمئن کیا جائے، محض بل منظوری پر فریقین سے کیسے جواب طلب کیا جاسکتا ہی دائر درخواست میں لوکل باڈی ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے۔لوکل باڈی ترمیمی بل آئین کے آرٹیکل 7،8،32 اور 140 اے کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ حکومت نے بدنیتی کی بنیاد پر لوکل باڈی ایکٹ میں ترمیم کی۔ سندھ لوکل باڈی ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست ارشد وہرہ اور حفیظ الدین نے دائر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں