اسلام میں انتہا پسندی اور اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں،مولاناعبدالقادر لونی

کوئٹ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے مجلس عاملہ اجلاس کا دوسرا سیشن صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی کے صدارت میں منعقدہوا نائب امیر مولانا محمد حیات نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی صوبائی محتسب شیخ الحدیث مولانا نیازمحمد صوبائی سیکرٹری حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی سرپرست مولانا خدائے نظر ناظم دوم مولانا قاری مہراللہ جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی سرپرست مولانانعمت اللہ شیرانی ناظم حاجی حبیب اللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا حافظ عبدالواحد ہاشمی عبدالرحیم صباء حافظ ثناء اللہ شاہ شیرجان صالح مجاہد دشتی نے شرکت کی اجلاس میں تشکیل کردہ کمیٹیوں نے اپنے رپورٹیں پیش کی اور صوبے میں ڈویژن کی سطح پر پروگرامات کا اعلان کیا گیا اور 20 دسمبر تمام اضلاع کے دورے کا اعلان کیا گیا صوبائی سطح پر دعوتی کمیٹی کو تشکیل دیا گیا اجلاس سے صوبائی امیر مولاناعبدالقادر لونی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں انتہا پسندی اور اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں اسلام دوسرے مذاہب کابھی احترام کرتا اور رواداری کا درس دیتا ہے۔اسلام کسی ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ انتہا پسندوں نے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔مذہب کا نام لینے والے انتہا پسندوں نے غیرانسانی اور ظالمانہ اقدام کر کے اسلام کو بدنام کیا ہے۔غیر ملکی فیکٹری مینجر کے قتل کا واقعہ اسلام اورپاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کی تہذیبی شناخت کے بارے میں عالمی قوتوں کا انتہائی معاندانہ اور تحقیر آمیز ہے۔ اسلام کو بدنام کرکے، مسلمانوں کی کردارکشی کرکے اور خاص طور پر دینی حلقوں کے خلاف الزامات و اتہامات کا بازار گرم کرکے دنیا کو اسلام اور مسلمانوں سے متنفر کر دینا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے پیغام امن محبت، رواداری اور برداشت کو اجاگر کریں۔ تمام مسالک اپنے فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کرقیام امن اور اتحاد کیلئے آگے بڑھے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حصول اقتدار اورچور کرپٹ بچاؤ مارچ ناکامی سے دوچار ہوا پی ڈی ایم آخری ہچکیاں لیے رہی ہے استعفوں کی کھوکھلی دھمکی ہیں پانچ سال پورے ہونے تک استعفے جیبوں میں رئیں گے تاریخیں دینے اورخالی نشستوں پر الیکشن لڑتے رئینگے شہباز شریف کا مفاہمت استعفوں کو کسی حد تک کامیاب نہیں ہوگی آزادی مارچ کی ناکامی کے بعد دھمکیاں اور رونا دھونا کام نہیں آئے گا عوام ان جمہوری مداریوں کی ریشہ دوانیوں کو سمجھ چکے ہیں عوام نے پی ڈی ایم کو آئینہ دکھا دیا عوامی عدالتوں سے دھتکارے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل کر عوام کو کیا دکھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں