وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر گوادر میں مظاہرین کے مطالبات پر عمل درآمد شروع

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر گوادر میں مظاہرین کے مطالبات پر عمل درآمد شروع ہو گیا،ترجمان وزیراعلی سیکرٹریٹ کے مطابق غیرقانونی فشنگ ٹرالرز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ ڈی جی فشریز کا مرکزی دفتر گوادر منتقل کر دیا گیا ہے،ترجمان سیکرٹریٹنے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لیے پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے ماہی گیر بلا اجازت سمندر آ جا سکتے ہیں،ترجمان کے مطابق گوادر میں تمام غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ اور گوادر یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی ہوگئی، جعلی دواؤں کی روک تھام کیلئے گوادر کے تمام میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا جائے گا،گوادر کو آفت زدہ قرار دینے اور بقایاجات معافی کیلئے وزیراعلی نے کیسکو کو خط لکھ دیا ہے،گوادر شہر اور دیگر علاقوں کوصاف پانی کی فراہمی شروع ہوچکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں