بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد کی میڈیکل کالجز کے طلباء سے اظہار یکجہتی، مطالبات کی حمایت

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے گزشتہ روزبلوچستان میڈیکل کالجز کے طلباء کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں طلباء سے اظہار یکجہتی کی اور ان کے مطالبات کی حمایت وتائید کی۔ وفد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی آرگنائزر کوئٹہ غلام نبی مری ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ملک محی الدین لہڑی ڈاکٹر علی احمد قمبرانی میر نصیر مینگل ضلع کوئٹہ سابق سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی پارٹی آفس کے سیکرٹری ادریس پرکانی رضاجان شاہی زئی مبارک علی ہزارہ نعمت ہزارہ ساغر بزدار بی ایس او کے شکور بلوچ و دیگر وفد کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں