نال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن کو گرفتار کر لیا

کوئٹہ:کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نال میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکرلیاہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے خضدار کے علاقے نال میں کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران ایک مبینہ دہشتگرد گرفتارکرلیاہے۔ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیاگیاہے۔مبینہ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں