ڈیفنس لاہور میں تین افراد کی گھر میں گھس کر 2 لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں تین افراد نے ایک گھر میں گھس کر مبینہ طور پر دو لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دو فرار ہوگئے۔ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے 3 موبائل فونز اور 45 ہزار روپے بھی چھین لیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نے واقعے کا نوٹس لے کر کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی 3 بہنوں اور ایک دوست کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ رات 2 بجے کے قریب 3افراد زبردستی گھر میں گھس گئے جنہوں نے 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ان سے 3 موبائل فونز اور 45 ہزار روپیبھی چھین لیے جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے کارروائی کرکے عابد نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق باقی 2 ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں