قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے باعث 20 دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے 19 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کی وجہ سے 20 دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 19 دسمبر کو قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا جس کی وجہ سے سینیٹ سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو 13 سے 20 دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس دوران صرف ضروری عملہ کو ہی دفاتر میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی دیگر قائمہ کمیٹیوں کے شیڈول اجلاس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں