سندھ اور بلوچستان کے درمیان پانی کے مسئلہ کو باہمی گفت و شنید سے حل کیا جائے گا،محمد خان لہڑی

کراچی/کوئٹہ:سندھ اور بلوچستان کے درمیان پانی کے مسئلہ کو باہمی گفت و شنید سے حل کیا جائے گا دونوں صوبے ایک دوسرے کے پانی کے حق اور مفاد کا احترام کرینگے دونوں صوبوں کے متعلقہ حکام تمام امور کا تفصیلی جائیزہ لیکر سفارشات پیش کرینگے جنکی منظوری دونوں صوبوں کے وزرا اعلی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دی جائے گی اس بات کا فیصلہ یہاں ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا بلوچستان اور سندھ کے وزرا آبپاشی میر محمد خان لہڑی اور جام خان شورو کے علاوہ دونوں صوبوں کے سیکرٹری آبپاشی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں ارسا معاہدے کے تحت دریا ئے سندھ کے پانی کی دونوں صوبوں کے مابین تقسیم سے متعلق امور اور اس حوالے سے درپیش مسائل کے علاوہ دونوں صوبوں کے موقف کا جائیزہ لیا گیا اجلاس میں طے پایا کہ دونوں صوبوں کے محکمہ آبپاشی کے سیکرٹری اور انجینئرز اجلاس منعقد کرکے تمام حل طلب مسائل و امور کو حتمی شکل دینگے اور اجلاس کی سفارشات کو دونوں صوبوں کے وزرا اعلی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں منظوری کے لیئے پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں