موجودہ دور میں فکری اور نظریاتی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار

خاران:نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کا مشترکہ اجلاس خاران میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکڑ اسحاق بلوچ کی سربراہی میں منعقد ہوا جبکہ زیر صدارت ضلعی صدر سردار حبیب اللہ نے کی اجلاس سے ضلعی جنرل سیکر یڑی خورشید عالم، سید مقبول شاہ،ضلعی نایب صدر شاہ فیصل کبدانی،حاجی عبد الرف شاہوانی،تحصیل صدر کے ڈی بلوچ بی ایس او پجار کے صوباہی جنرل سیکریڑی ابرار برکت بلوچ۔سی سی ممبر آصف بلوچ, حاجی عبد الغفار مسکان زئی، شعیب داد مسکان زئی، ادریس خان مسکان زئی،عید محمد بلوچ اور امان بلوچ نے خطاب کیا اجلاس میں 27 دسمبر کو پارٹی کے رہنماء (مرحوم)حاجی داد جان مسکانزئی کی برسی جو مسکان قلات میں منعقد ہوگی۔جس میں پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالماک بلوچ،سینئرنائب صدر میر کبیر محمد شہی، سینر نایب صدر سردار کمال خا ن بنگلزی،صوباہی صدر رحمت بلوچ، سینئررہنماء عبدالخالق بلوچ،مر کزی جوانٹ سیکریڑی پھلین بلوچ اور دیگر رینما خطاب کرینگے۔برسی کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دئے گئے جنکی سربراہی ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کرینگے اور برسی کے انتظامات کو منظم کرینگے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ موجودہ دور میں فکری اور نظریاتی سیاست کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہیں۔انہون نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو نے نا مساحد حالات اور کم وساہل میں بلوچستان کی سیاست کو فروغ دیا اور آج حقیقی سیاست انکے عظیم جہد و جہد کی مرعون منت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں دو راہے نیں کہ بلوچستان آج گونا گوں سیاسی مشکلات کا شکار ہیں اور تما م مسایل کا حل اس جماعت کے پاس ہیں جو جہد و جہد اور قربانیوں کا وسیع تا ریخ رکتھی ہو۔انہوں نے کہا کہ دوست ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ کی عوام دوست،مظلوم دوست فکر کی پرچار کرتے ہوئے اپنے عوام کے ساتھ مربوط رابطے میں اور سیاست اور خدمت کے نام پر موسمی اور وقتی گروپوں کے عزائم کو عوام کے سامنے اجا گر کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں