اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججزنے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تینوں ججزسے حلف لیا۔

ججز کی حلف برداری تقریب کا انعقاد اسلام آباد ہائی کورٹ کے سبزہ زار میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا، حلف اٹھانے والے تینوں ججز آج سے ہی کیسز کی سماعت کا آغاز کریں گے۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس سردار اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہراورجسٹس ثمن رفعت امتیازشامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں