کراچی میں ایک اور جعلی پولیس مقابلہ، فیکٹری ملازم جاں بحق

کراچی کےعلاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں جعلی پولیس مقابلے میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے فیکٹری ملازم واصف جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔
ابتدا میں اہلکاروں نے واقعے کو پولیس مقابلہ قرار دیا لیکن ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزمان اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں واصف کو گولی لگی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق واصف کو قریب سے ایک ہی گولی لگی جو پیٹ پر لگ کر سینے سے پار ہو گئی۔ گولی کس پستول سے چلی؟ ایم ایل او نے اس پر تبصرے سے انکار کر دیا۔
واصف کی اچانک موت سے غم سے نڈھال اہل خانہ سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ 28 سالہ واصف دو معصوم بچوں کا باپ تھا۔
واصف کے بھائیوٕں کا کہنا ہے اسے بر وقت اسپتال لے جایا جا تا تو وہ بچ سکتا تھا، نو جوان کی والدہ نے بھی انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں