سرگودھا‘خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

سرگودھا:خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش میں تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں جن کی پیدائش پر اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نوافل ادا کئے اور اسے اللہ کا تحفہ قرار دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ پپلاں کا اسرار چند روز قبل سعودی عرب گیا جس کی اہلیہ کو ڈلیوری کے لئے علاقہ کے نجی ہسپتال لایا گیا جہاں اس نے چار بچوں کو جنم دیا جن میں تین بیٹے اور ایک بیٹی کو دیکھ کر اہل خانہ کی کوئی خوشی نہ تھی جنہوں نے شکرانے کے نوافل ادا کرتے ہوئے اسے اللہ تعالی کو انمول تحفہ قرار دیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں