ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کا کیس، اٹارنی جنرل کی استدعا منظور

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کے کیس میں اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی مبینہ آڈیوٹیپ کخلا ف کیس کی سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایاکہ اٹارنی جنرل آج پیش نہیں ہوسکتے۔

درخواست گزار کے معاون وکیل کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے التوا ءکی درخواست پرکوئی اعتراض نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ مبینہ آڈیو ٹیپ پراچھی شہرت کے حامل افراد پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں