بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوتی، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوتی نیشنل پارٹی کی شروع دن سے یہ پالیسی رہی ہے کہ بروقت بلدیاتی انتخابات ہو بلدیاتی ادارے فعال کرکے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہو ںلاپتہ افراد ایک انسانی مسئلہ بن چکا ہے جب تک اس کو لاپتہ کرنے والے ادارے باز نہیں آئینگے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کی زندگی تنگ ہوچکی ہے وفاقی حکومت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ گیٹ ویز نہیں کھولینگے اور گوادر میں ٹرالرنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا اس وقت تک عوام میں بے چینی رہے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتے کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے نیشنل پارٹی شروع دن سے یہ پالیسی رہی ہے کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کیا جائے کیونکہ ان کے بغیر جمہوریت کا تصور مکمل نہیں ہوگا ہماری تو یہ خواہش ہے کہ لوکل گورنمنٹ پبلک ہیلتھ اور ایری گیشن کے محکموں کو بھی بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام کے گھمبیر مسائل حل کیا جاسکے موجودہ حکومت اب تک عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ملک میں بد امنی معاشی صورتحال مہنگائی ،مس مینجمنٹ کی وجہ سے ملک کونقصان ہورہاہے موجودہ حکومت بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے لاپتہ افراد کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ انسانی مسئلہ بن چکا ہے اور یہ سلسلہ رکنے کی بجائے دن بدن لاپتہ افراد کی فہرست میں اضافہ ہورہاہے ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام لاپتہ افراد کوآئین وقانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ انہیں صفائی کا موقع مل سکے اگر کسی پر کوئی الزام ہے تواسے دفاع کا حق ملنا چاہیے گوادر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مکران اور گوادر کے مسائل حل کیلئے جیونی سے لیکر گوادر تک 27روز تک احتجاجی مظاہرے کیے کیونکہ گوادر میں ٹرالروں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا وہاں ٹوکن سسٹم کی وجہ سے کچھ لوگوں کو ان کا حصہ مل رہاہے اس لئے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی اسی طرح ہمسائیہ ممالک کے ساتھ سرحدوں پر گیٹ وے فعال کیے جائے تاکہ بلوچستان کے لوگوں کو روزگار دی جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں