ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا،ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر کراچی میں ان کے مزار پر حاضری دی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد پر حاضری میرے لیے باعث اعزاز ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک بنایا، یہ قائد اعظم کی دور اندیشی تھی،۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو تمام حقوق دینے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارت جیسا سلوک اقلیتی برادری کے ساتھ نہیں کر سکتے، ہمارے اپنے اختلاف جتنے بھی ہوں پاکستان تا قیامت قائم رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وہ حقیقت ہے جسے عقل کا اندھا بھی انکار نہیں کرسکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا، ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں