اوستہ محمد، انتظامیہ کی کامیاب کارروائی، مغوی خاتون بازیاب

اوستہ محمد:اوستہ محمد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی خاتون کو بازیاب کراتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ایک اور کارروائی میں پولیس نے دو مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیاانسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد کیپٹن (ر)پرویز احمد چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسی خیل کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انسپکٹر طالب حسین لاشاری ایس ایچ اوسٹی اوستہ محمد نے صدر اوستہ محمد تھانہ میں مطلوب روپوش ملزم اعظم عرف آزاد ولد ممتاز حسین قوم سولنگی ساکن گوٹھ محمد حسن پندرانی کو گرفتار کیا ہے۔ دوسرے کاروائی میں سب انسپکٹر عبدالروف جمالی سی آئی اے ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یارنے روپوش ملزمان 01علی احمد ولد منظور احمد قوم جھکرانی ساکن جیکب آباد کو گرفتار کرکے اور اغوا شدہ مسمات (ج)کو بازیاب کرلیا۔ سبحان ولد ارباب علی قوم لاشاری ساکن روجھان جمالی کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ دوسری کاروائی میں سب انسپکٹر خدا بخش بگٹی ایس ایچ او پولیس تھانہ باغ ہیڈ نے کاروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم جمیل احمد ولد زبر علی قوم مینگل ساکن علی آباد کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ سب انسپکٹر جاوید احمد کلواڑ ایس ایچ او پولیس تھانہ گنداخہ۔ نے روپوش ملزم برکت علی ولد محمد عظیم قوم پلال ساکن شاہن پلال کو گرفتار کیا ہے۔ ایس پی جعفراباد نے پولیس کی ان کاروائیوں کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے انشا اللہ مجرموں کو معاف نہیں کریں گے سب کو قانون کے کٹہڑے میں لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں