منی بجٹ سے قبل اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیے جانے سے قبل اپوزیشن نے حکومتی اتحادیوں سے رابطے شروع کر دیئے،حکومت کی طرف سے منی بجٹ کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے منی بجٹ کے لیے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی حکومت کے اتحادیوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں، چند پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے بھی حمایت کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں،سینئر اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کو کہا ہے کہ منی بجٹ کی حمایت پر عوام کیا جواب دیں گے،ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادیوں نے اپوزیشن کو ابھی تک حمایت کا یقین نہیں دلایا،دوسری طرف حکومتی اتحادیوں نے اپوزیشن کے سینئر رہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بل کو دیکھ کر پارٹی مشاورت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں