اسٹیٹ بینک کا3جنوری کو تعطیل کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 جنوری کو بینک تعطیل کا اعلان کردیا، اس موقع پر تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں میں عوام سے لین دین بند رہے گا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بینکس 3 جنوری 2022 بروز پیر کو بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کیلئے بند رہے گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک / ڈی ایف آئیز / ایم ایف بیز بھی مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کیلئے بند رہیں گے لیکن بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں