عوام کی تحفظ ریاست کی اولین زمہ داری ہے، مولانا عبدالقادر لونی

کوئٹہ :گورنر بلوچستان سید ظہور آغا فون پر جمعیت علمااسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادر لونی سے شہدا کی تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی ملوث مجرموں کوجلد ازجلد گرفتار کرکیکیفکردار تک پہنچائے گی مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ سائنس کالج دھماکہ اور چمن دھماکے کی رپورٹ سامنے لائے وعدے کے باوجود اب تک رپورٹ سرد مہری کا شکار ہے حکومت بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لیے عوام کی تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ حکومت اور اداروں کے بے حسی سے دشمن بلوچستان میں خون کی ہولی کھیل رہی ہیں حالات کی نزاکت کاادراک کرے دہشت گردی، قتل وغارت اس صوبے کا پہچان بن چکا ہے ملک دشمن امن تباہ کرنے کی سازشیں کررہی ہے ایک ہفتہ قبل جلسہ کی اجازت لی تھی تو انتظامیہ نے گیٹ پر کیا انتظامات کئے تھے ایک درجن سے زائد اداروں کی موجودگی اور سی سی ٹی وی کیمروں میں بم دھماکے ہوتے ہیں تو زمہ دار کون ہوتے ہیں حکومت نے اب تک کچھ بھی نہیں کیا ہیں جب تک ملزمان کی تعین نہیں ہوتے ہم حکومت کو بری الذمہ نہیں سمجھ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں