پی پی نے کبھی نظریات کا سودا نہیں کیا، صادق عمرانی

نصیرآباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کا اہم اجلاس میر محمد بلال خان عمرانی ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر مرحوم میر داود خان عمرانی کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مضبوطی کے لیے اہم اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدروسابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے اجلاس سے خطاب کے دوران سینکڑوں کارکنان کو 6 جنوری کی احتجاجی ریلی میں شرکت کی اپیل کی انہوں نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جمہوری جماعت ہے جس نے کبھی نظریئے کا سودا نہیں کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں لوگوں کو ترقیاتی اسکیمیں ملی،لوگوں کو روزگار ملا،صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرائیں نصیرآباد کی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال کی عمارت شہید زولفقار علی بھٹو کے دور میں منظور ہوئی نصیرآباد میں چھوٹی بڑی سڑکوں کا جال پاکستان پیپلز پارٹی کے دور بجھایا گیا آج منتخب نمائندوں نے عوامی مینڈیٹ کو پامال کرنے کی ٹھان رکھی ہے علاقے کو گھنڈرات بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کارکنان و عہدیداران آنے والے انتخابات کی تیاریاں کرلیں جلد ان مسلط شدہ ٹولوں کو گھر بھیجنے کا وقت آرہا ہے ملک میں آئینی و جمہوری حکومت کا قیام جلد ہونے جارہا ہے ملک میں مہنگائی کو طوفان برپا کردیا گیا ہے لوگوں کو دووقت کی روٹی میسر نہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت نے عوام کو بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہر ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے اس ہی سلسلے میں 6 جنوری کو ڈیرہ مرادجمالی میں تحصیل غفورآباد کی منظوری کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں ہزاروں کی تعدادمیں لوگ شرکت کریں گے اور جلسہ منعقدہ ہوگا ان کا مزید کہناتھاکہ علاقے میں صدیوں سے آباد اقوام کی تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے 6 جنوری کو احتجاج کرکے انہیں غلط فیصلے واپس لینے پر مجبور کریں گے اس موقع پیپلز پارٹی ضلع جعفرآباد کے سابق صدر نیاز علی عمرانی سابق جنرل سیکرٹری نصیرآباد ڈاکٹر احمد حسین پندرانی سٹی صدر محمد رحیم لہڑی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی صدر میر غلام حسین رند خان رند بی این پی عوامی کے ضلع صدر سید گل شاہ سینٹرل کمیٹی کے ممبر ساجد میر عمرانی پی پی پی ضلع صحبت پور میر یعقوب کھوسہ بابو خادم علی ڈنرور سینئر رہنما گلاب خان کھوسہ رہنما سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے خطاب کیا۔اجلاس میں نصیرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین دیگر سیاسی پارٹیوں سے سینکڑوں افراد شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں