ذوالفقار علی بھٹو کی 94 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94 ویں سالگرہ 5 جنوری بدھ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھٹو ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ عدالتی قتل قرار دے کر تاریخ میں درستگی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ترجمان صدر پی پی پی سندھ کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ 5 جنوری کو سندھ کے ہر ضلع میں شہید بھٹو کی سالگرہ تقریبات کا انعقاد کریں گے اورکیک کاٹنے کی رسم ادا کرکے شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں