غیرملکی سفیروں پر پیشگی اجازت کے بغیروزرا سے ملنے پر پابندی عائد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غیرملکی سفیروں پر پیشگی اجازت کے بغیروزرا سے ملنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی کہ آئندہ کوئی سفیر بھی وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کرے گا۔میڈیا ذرائع کہتے ہیں کہ وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفیر وزرا سے ملاقات کر سکیں گے، ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات میں غیر رسمی انداز میں بیٹھنا مہنگا پڑ گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب کے ساتھ بیٹھنے کے انداز پر سعودی شہریوں نے ناراضگی کا اظہار کیا، شاہ محمود قریشی کے سعودی سفیر کے ساتھ رسمی ملاقات میں غیر رسمی انداز میں بیٹھنے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ پاں کا رخ مہمان کی جانب کرنا مہمان کی توہین ہے، یہ انداز احترام کی نشاندہی نہیں کرتا۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی صارفین نے بھی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز کو نامناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ مہمان کی طرف پاں کر کے بیٹھنا نہایت بدتہذیبی ہے، انسان چاہے کسی بھی عہدے پر ہو اسے تمیز کرنی چاہیے۔ایک صارف نے کہا کہ شاہ صاحب کو مریدین اور سفیروں کے سامنے بیٹھنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے، وزرات خارجہ ان کو پروٹوکول کی تربیت دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں