جیلوں میں کیمروں کی خرابی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: جیلوں میں کیمروں کی خرابی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیا گیا۔مسلم لیگ (ن)کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہاگیا ہے کہ کیمروں کی خرابی کی وجہ سے جہاں ایک جانب رشوت خور ملازمین کی مانیٹرنگ متاثر ہو رہی ہے،دوسری جانب جیلوں کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔جیل اہلکاروں کی ملی بھگت سے کیمروں کو خراب کیا جا رہا ہے۔ تاکہ رشوت خور ملازمین کی مانیٹرنگ نہ ہو سکے۔خفیہ کیمروں کی مدد سے سے مانیٹرنگ کے ذریعے متعدد اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت نے اس حوالے سے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں