بھٹو آج بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے، راجہ پرویز اشرف

لاہور:سابق وزیر اعظم وپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھٹو نے لوگوں کو ووٹ کا حق دیا،عوام کو جینا سکھایا،شہید بھٹو آج بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔وہ پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی،اسلم گل اور رانا جمیل منج کیساتھ بھٹو شہید کی 94ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہید بھٹو آج بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے،مارنے والے انہیں آج بھی نہیں مار سکے۔آج بھی نعرہ لگتا ہے تو جیوے جیوے بھٹو کا لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں