نواشریف سے واپسی جیسے حساس سوالات نہیں پوچھتا،خواجہ آصف


اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کی واپسی سے متعلق کوئی علم نہیں ہے اور میں وطن واپسی جیسے حساس سوالات میاں نواز شریف سے نہیں پوچھتا ہوں، وہ علاج کے لئے باہر گئے ہیں اور مکمل صحتیابی کے بعد ہی واپسی کرنی چاہیے، ملکی سیاست میں رواداری ختم ہو چکی ہے اور لوگوں کی ذاتی زندگی کو ہدف بنانا درست نہیں ، کسی کی گفتگو کو پبلک کرنا بھی انتہائی غیر مناسب ہے۔بدھ کو رہنماء مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی واپسی سے متعلق کوئی علم نہیں ہے اور میں واپسی جیسے حساس سوالات میاں نواز شریف سے نہیں پوچھتا ہوں۔ وہ علاج کے لئے باہر گئے ہیں اور مکمل صحتیابی کے بعد ہی واپسی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے کسی کو بھی تاحیات نااہل قرار دینا مناسب عمل نہیں ہے۔ ایسا کرنے سے ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے۔ آج ملک میں تباہی کی طرف جارہا ہے اور حکومت اتنی ا ہل نہیں ہے کہ وہ مسائل کا حل نکال سکے جب کہ ملک کو بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ملکی سیاست میں رواداری ختم ہو چکی ہے اور لوگوں کی ذاتی زندگی کو ہدف بنانا درست نہیں ہے کسی کی گفتگو کو پبلک کرنا بھی انتہائی غیر مناسب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں