ہوا بازی کی عالمی تنظیم نے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد پابندی ختم کردیں

کراچی:ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم ”اکاؤ“ نے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں، پی آئی اے سمیت تمام ملکی ایئر لائنز پر یورپ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم ہوگئیں۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پاکستان کو اکاؤ کی جانب سے موصول ہوئے خط میں عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا بتایا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر پائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کی پابندی بھی ہٹالی گئی ہے۔اکاؤ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر اپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لئے ہیں اور پاکستان کیاقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔خط کے تحت پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر یورپ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سی اے اے خاقان مرتضی کے مطابق سی اے اے کی کامیابی پاکستان کے لئے تاریخی سنگ میل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں