پاکستان بار کونسل کی ہڑتال کی کال،احتساب عدالت میں اہم کیسز بنا کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد :احتساب عدالت میں پاکستان بار کونسل کی ہڑتال کی کال کے باعث احتساب عدالت میں اہم کیسز بنا کارروائی کے ملتوی کر دیئے گئے۔ جمعرات کو سابق صدر آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی،ریفرنس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان نامزد ہے،آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی، پنک ریذ یڈنسی ریفرنس کی سماعت بھی 12جنوری تک ملتوی کر دی گئی جبکہ لیاقت قائم خانی کیخلاف ریفرنس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں