وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہر کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی مایوس کن ہے ایڈمنسٹریٹر نے نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو سریاب روڈ،سبزل روڈ اور قمبرانی روڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے بھی ان کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھاکہ میں شہرکے کسی بھی علاقے کا دورہ کروں میرے لئے ٹریفک کو نہ روکی جائے کیونکہ اس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی بہتر بنائے کیونکہ بارشوں کے پانی سے جگہ جگہ جمع ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے کیونکہ اس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے مجھے احساس ہے کہ سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی تعمیر مکمل ہونے سے ٹریفک جام میں بہتری آئے گی وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ ہے جن جن علاقوں میں نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا کوئٹہ پیکج کے تحت تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات میں آسانی لائی جاسکے لوگوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل بلخصوص سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، اور سبزل روڈ کام کی سست روئی کی شکایت کی جس پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سبزل روڈ اور سریاب روڈ کے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں