ہر آمر کے سیاسی مددگار ہمیں جمہوریت کا درس نہ دیں، سعیدغنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر آمر کے سیاسی مددگار ہمیں جمہوریت کا درس نہ دیں۔آمروں کی پاکٹ جماعتوں کا مستقبل تاریک ہے۔اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ جس طرح عبدالستارافغانی اور نعمت اللہ کو مئیر اور ناظم بنایا گیا تھا سب کو معلوم ہے۔کیامشرف کا ایل ایف اوسفید قانون تھا۔سعید غنی نے کہا کہ کسی کو بھی کراچی میں شر اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔نئے بلدیاتی نظام سے اختلاف مخالفین کا جمہوری حق ہے۔نئے بلدیاتی نظام کی مخالفت سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی لسانیت کو ہوا دیکر نئی ایم کیو ایم بننے کی کوشش کررہی ہے۔کراچی کے شہری لسانی اور نفرت کی سیاست کو دفن کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں