کروناوائرس کیسزمیں اضافےپراسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جاناہوگا،یاسمین راشد

لاہور:وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم جاری ہے اور شہریوں کو چاہئے کہ ویکسین لگوائیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ صوبےمیں دوبارہ کرونا کا سامنا ہے اورشہریوں کو چاہئے کہ ماسک کا استعمال کریں،کیسز میں اضافے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔اپنے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ مجھے بھی ویکسین لگی ہوئی تھی تاہم اس کے باوجود کرونا کا شکار ہوئی ہوں مگراس شدت سے نہیں ہوا۔

صحت کارڈ سے متعلق انھوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کے لئے اگلے 3 سال کا بجٹ دے دیا ہے۔ چند دنوں میں لاہور کی 70 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا اور طلاق یافتہ خاتون اور اس کے بچو‍ں کا بھی کارڈ ہوگا،10لاکھ سے زائد افراد نے ہیلتھ کارڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرلی ہے اور یکم جنوری 2022 سے لوگوں نے کارڈ پر سہولت لینا شروع کردی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے دعویٰ کیا کہ اگلی بار بھی پاکستان تحریک انصاف ہی اقتدار میں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں