اسلام آباد ہائی کورٹ، مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ پہاڑی پر قائم مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نےیہ حکم اسلام آباد نیشنل پارک میں تجاوزات سےمتعلق کیس میں دیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نےکہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد آج ہی جا کر مونال کو سیل کریں گے۔

یہ عدالت وسیع عوامی مفاد کا تحفظ کریگی، مارگلہ ہلز میں موجود تمام بزنس کا سروے کیا جائے کہ یہ ماحول کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ افسوس ہے کہ ہم نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو تباہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں