بلو چستان میں کورونا وائرس کے 5نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کورونا وائرس کے 5نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33664ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلا ع سے کوروناوائرس کے284ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ61افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار2مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33263ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد34ہے جن میں سے1ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح1.06فیصدریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں