جب تک الیکشن چوری ختم نہیں ہو گی ملک ٹھیک نہیں ہو گا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک الیکشن چوری ختم نہیں ہو گی ملک ٹھیک نہیں ہو گا،منی بجٹ آیا ہی کیوں ہے؟ چھ ماہ قبل بننے والا بجٹ ناکام ہو گیا ہے، حکومت آمدن بڑھانے اور اپنے خرچے کم کرنے میں ناکام رہی،اگر حکومت اکثریت دکھا سکی تو منی بجٹ پاس ہو جائے گا،حکومتی حلقے پریشان ہیں کہ منی بجٹ کے بعد اپنے حلقوں میں کیسے جائیں گے،حکومت کے کئی ارکان اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ منی بجٹ آیا ہی کیوں ہے؟ چھ ماہ قبل بننے والا بجٹ ناکام ہو گیا ہے، حکومت آمدن بڑھانے اور اپنے خرچے کم کرنے میں ناکام رہی۔منی بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اگر حکومت اکثریت دکھا سکی تو منی بجٹ پاس ہو جائے گا، اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ منی بجٹ سے عوام اور ملک کا نقصان ہو گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور اتحادی اگر اس منی بجٹ کو ووٹ دیں گے تو کہاں جائیں گے، حکومتی حلقے پریشان ہیں کہ منی بجٹ کے بعد اپنے حلقوں میں کیسے جائیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک ادارے نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک آگے چلیگا یا نہیں چلے گا، ملک کی مشکلات کا حل آئین کے مطابق ملک کو چلانے میں ہے، نظام کے اندر غیر آئینی مداخلت ہے جس کا شخصیات سے تعلق نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو بدترین معاشی حالات سے دوچار کر دیا ہے، جب تک الیکشن چوری ختم نہیں ہوگی تب تک ملک ٹھیک نہیں ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کے کئی ارکان اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں