مسائل بڑھ رہے ہیں ملازمین و مزدوروں کو اپنے حقوق کیلئے منظم جدوجہد کرنا ہوگی،بلوچستان لیبر فیڈریشن
کوئٹہ:بولان میڈیکل کالج کے ملازمین و مزدوروں کی حق تلفی تسلیم نہیں کی جائے گئے، ایسے سروس رولز جو سینئر ملازمین کو فائدہ نہ دیں ردی کی ٹوکری کے سوا کچھ نہیں ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کی جائے گی ملازمین کی نعرے بازی تفصیلات کے مطابق بولان میڈیکل کالج ورکرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب کالج کے ملازمین و مزدوروں کا جوش و خروش بلوچستان لیبر فیڈریشن کے قائدین اور تقریب میں شرکت کیلئے آنیوالے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا جلسے سے فیڈریشن اور ورکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا خطاب بولان میڈیکل کالج ورکرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں صدر میر زیب شاہوانی جنرل سیکرٹری سید منظورشاہ اور دیگر سے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل قاسم خان نے حلف لیا جبکہ چیئرمین مجلس عاملہ ملک محمد حسین بنگلزئی لیاقت علی اور دیگر اراکین سے فیڈریشن رہنماء عارف خان نچاری نے حلف لیا اس موقع پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماء ظفر خان رند حاجی عارف خان بڑیچ ملک غلام مصطفی ماما عبدالخالق حاجی فوج محمد عبدالعلیم بیتاب سی بی سی انچارج محمد اکرم سراج احمد و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملازمین و مزدوروں نے نو منتخب عہدیداروں کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل قاسم خان میر زیب شاہوانی سید باسط شاہ ملک محمد حسین بنگلزئی عارف خان نچاری محمد عمر جتک دین محمد محمد حسنی فضل محمد نے کہا کہ بلوچستان بھر کے مزدوروں و ملازمین کو اپنے جائز حقوق مسائل کے حل اور ملازمت کے تحفظ کیلئے متحد و منظم ہونا ہوگاموجودہ حکومت کی صورتحال حال سب سے سامنے ہے آج ڈاکٹرز وکلاء پیرا میڈکل سٹاف محنت کش طبقہ ملازمین اپنے مسائل کے حل اور اداروں کو تباہی سے بچانے کیلئے سراپا احتجاج ہیں تقریب کے تمام شرکاء نے ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر تشدد گرفتاریوں کی پر زور مزمت کی اور حکومت سے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ بی ایم سی کے ملازم دشمن سروس رولز تسلیم نہیں کئے جائیں گے انتظامیہ سینئر ملازمین کو بائی پاس کرکے براہ راست بھرتیاں اور غیر قانونی اقدامات کیلئے پر تول رہی ہے انہوں نے کہا کہ بی ایم سی میں صرف چند سال کے دوران کروڑوں روپے کی کرپشن کی کہانیاں ہر زبان پر زد عام ہیں مگر انتظامیہ کی لاپرواہی کی حد ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ نہ رکا تو بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اس موقع پر چیئر مین ملک محمد حسین بنگلزئی نے بی ایم سی کے ملازمین و مزدوروں کے مسائل پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر تمام یونینز فیڈریشن رہنماؤں نے بی ایم سی کے ملازمین و مزدوروں کو اپنے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ آپ نے بی ایم سی ورکرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو منتخب کرکے ان پر جو بھاری ذمہ داری عائد کی ہے وہ مسائل کے حل کیلئے ان کا بازو بنیں اور کسی کے کہنے میں نہ آئیں کیونکہ کرپشن مافیا ہمیشہ مزدوروں و ملازمین کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کیلئے حر بے استعمال کرتا ہے اس موقع پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماء فضل محمد نے تقریب میں جدوجہد تیز کرنے کے حوالے سے زبردست نعرے بازی کرائی۔


