حوالات میں قیدی کی ہلاکت نے پولیس کی کارکردگی پرسنگین سوالات کھڑے کئے ہیں، منظوراحمد کاکڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر منظور احمدکاکڑ نے کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ تھانے کے حوالات میں قیدی کے مبینہ قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تھانے کے حوالات میں قیدی کی ہلاکت نے پولیس کی کارکردگی پرسنگین نوعیت کے سوالات کھڑے کئے ہیں جس سے پولیس کارکردگی متاثر ہوئی ہے لہذا تحقیقات کے بعد ملزمان کو سزا دیکر انہیں نشان عبرت بنایاجائے تاکہ آئندہ کوئی بھی پولیس کے محکمے اور ایماندار آفیسران کی کارکردگی متاثر نہ کرسکیں ،پولیس میں بے شک اچھے آفیسران موجود ہیں جن کی وجہ سے آج بھی پولیس محکمے کا مورال بلند ہیں لیکن ایسے کالے بھیڑوں نے محکمے کو کہیں کا نہیں چھوڑا ہیں انہیں سخت سے سخت سزا دی جائیں اور متاثرین کو انصاف فراہم کیاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سینیٹرمنظوراحمدکاکڑ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان پولیس میں ایماندار آفیسران کی وجہ سے آج محکمے کا مورال بلند ہے لیکن کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ تھانے کے حوالات میں قیدی کا مبینہ طور پر قتل نے پولیس کی کارکردگی پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرلئے ہیں ۔حوالات میں باقاعدہ چیکنگ اور نگرانی کے بعد قیدی کو رکھاجاتاہے لیکن یہاں حوالات میں ایسا اندوہناک واقعہ کا رونما ہونا سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے کہاکہ ظہور احمد کے حوالات میں جاںبحق ہونے کے واقعہ نے پولیس کی کارکردگی اور تھانے کے کلچر پر سنگین نوعیت کے سوالات کھڑے کئے ہیں جس سے پولیس کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایسے واقعات کی تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دیکر انہیں نشان عبرت بنایاجائے تاکہ پولیس کے محکمے کو بدنام کرنے والے عناصر کی بیخ کنی ہوں اور ان اچھے آفیسران اور محکمے پر عوام کااعتماد برقرار رہیں جن کی وجہ سے آج محکمے کا مورال بلند ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدین اور پارلیمانی ارکان نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ اصلاحات سے عوام براہ راست مستفید ہوں جس کیلئے آج بھی وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں کوششیں جاری ہیں جن کے ثمرات سے آہستہ آہستہ عوام مستفید ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں