جھوٹ کا صرف ایک چہرہ ہے جسے عمران خان کہتے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہجھوٹ کا صرف ایک چہرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے جس کی گواہی 22 کروڑعوام دے رہی ہے ،عوام معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی برپا کرنے والے چہرے پہچان چکی ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام ملک کی معاشی سالمیت اور خودمختاری کو آئی کے حوالے کرنے والوں کے چہرے پہچان چکی ہے ۔جھوٹے چہرے نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں گے ،ایک جھوٹے چہرے نے کہاتھا کہ ‘خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاﺅں گا’،جھوٹ بولنے والے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ملک پر مہنگائی کی قیامت نازل کرنے والوں کے چہرے قوم پہچان چکی ہے۔منی بجٹ مسلط کرنے والے غریب دشمن کرپٹ مافیاز کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ آٹا، چینی، گھی، بجلی گیس، دوائی، کھاد، روزگار، ڈالر چور چہروں سے قوم کو ہمیشہ کے لئے نجات ملنے والی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں