ن لیگ اور زرداری گروپ کا 2023کا انتخاب آخری الیکشن ثابت ہوگا، فواد چودھری

اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور زرداری گروپ کا 2023کا انتخاب آخری الیکشن ثابت ہوگا، جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا، انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں شاکر شجاع آبادی کا شعر بھی لکھا توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ۔(اس)

اپنا تبصرہ بھیجیں