قومی سلامتی جیسے اہم مسئلہ پر پارلیمنٹ کو جان بوجھ کر لاعلم اور بے خبر رکھا گیا ہے،حافظ حمداللہ

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے قومی سلامتی پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی بننا قومی ریاستی تقاضاہے البتہ قومی سلامتی جیسے اہم مسئلہ پر پارلیمنٹ کو جان بوجھ کر لاعلم اور بے خبر رکھا گیا ہے جو جمہوریت نہیں بلکہ آمریت کی عکاس ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں مولاناحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ایوان زیریں اور ایوان بالا سے قومی سلامتی پالیسی بنتی ہے،پارلیمنٹ کو نظرانداز کرکے پالیسی بنانا دونوں ایوانوں کی توہین نہیں ہے کیا؟ بتایا جائے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے پارلیمنٹیرین پراعتماد نہیں یا ان میں اہلیت نہیں؟ جن سیاسی پارٹیوں نے ملک کو 1973کاآئین دیا ہے وہ پارلیمنٹ میں موجود ہے، پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنا اس قسم کے اہم پالیسی بنانا آمریت ہے جمہوریت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر عمران نیازی کی شکل میں آمریت مسلط ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی پالیسی کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے تاکہ بحث مباحثہ کے بعد ایک متفقہ پالیسی دستاویزسامنے آسکے۔پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی بننا قومی ریاستی تقاضاہے البتہ قومی سلامتی جیسے اہم مسئلہ پر پارلیمنٹ کو جان بوجھ کر لاعلم اور بے خبر رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں