قومی اسمبلی سے منی بجٹ پاس کرانا حکومت کی نا اہلی ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منی بجٹ پاس کرانا حکومت کی نا اہلی ہے، بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا اب عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، جمعیت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ منی بجٹ کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کے حکومت نے شروع دن سے یہی وطیرہ رہا ہے کہ ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلا جائے اور منی بجٹ کو پاس کر کے آئی ایم ایف کے تمام ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا اور جس طرح تبدیلی کا نعرہ لگایا گیا وہ نعرہ بھی مکمل ہو گیا موجودہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے ان کے تمام ترشرائط کو پورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ڈبل روٹی اور مرغی کو لگڑری آئٹم کہا گیا ہے اس میں کوئی شک نہیں حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں عددی اکثریت تو ہے مگر جمعرات کو حکومت اس پوزیشن میں نہیں تھی کہ اعتماد کا ووٹ لے سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ 23مارچ سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرینگے جس میں پی ڈی ایم کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی شرکت کرینگے اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس نا اہل سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف احتجاج تحریک اور لانگ مارچ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے اور جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے تیاریاں تیز کریں کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام برائے راست متاثر ہو رہا ہے اور جب ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہونگے تو غریب عوام کو ریلیف دینا حکومت کی بس میں نہیں ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے یہ شوشا چھوڑا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں جب حکمران خود نا اہل ہو تو وہ عوام کو کبھی بھی خوشحالی اور ترقی نہیں دے سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں