براعظم افریقہ میں جمہوریہ کانگو کو ایک کلیدی ملک کی حیثیت حاصل ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ براعظم افریقہ میں جمہوریہ کانگو کو ایک کلیدی ملک کی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان، سفارتی حوالے سے "انگیج افریقہ” کی پالیسی پر گامزن اور علاقائی امن کے حوالے سے کانگو کے کردار کا معترف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت خارجہ میں جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال سے بات چیت کے دوران کیا۔ دوران ملاقات،سفارتی،سیاسی،اقتصادی، علاقائی اور سلامتی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے معزز مہمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے جمہوریہ کانگو کے صدر اور افریقی یونین کے چیئرپرسن فیلکس انتوان شیسکیدی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور افریقی یونین کیلئے ان کی قیادت اور خدمات کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کانگو میں پرامن جمہوری حکومت کی منتقلی پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے جمہوریہ کانگو کے وزیر خارجہ کرسٹوف آپالا کیلئے دورہ ء پاکستان کی دعوت کا پیغام دیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، سفارتی حوالے سے "انگیج افریقہ” کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پاکستان علاقائی امن کے حوالے سے کانگو کے کردار کا معترف ہے۔ فریقین کے درمیان دفاع، تربیت، سکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا اقوام متحدہ مشن کے تحت جمہوریہ کانگو میں قیام امن کے لئے اپنا کردار جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال نے کانگو میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی فورسز کی خدمات کو سرا

اپنا تبصرہ بھیجیں