عثمان بزدار کارکردگی میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلی سے آگے

لاہور: عثمان بزدار کارکردگی میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلی سے آگے، سروے نتائج میں پنجاب سے 51 فیصد شہریوں نے وزیراعلی کے صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کردیا، 22 دسمبر 2021 سے 9 جنوری 2022 کے درمیان ہونے والے سروے میں ملک بھر سے 3 ہزار 7 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور)کی جانب سے سروے نتائج جاری کیے گئے ہیں جن میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کارکردگی میں دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کیوں کہ صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کو پنجاب کے 51 فیصد شہریوں کا اعتماد حاصل ہے، سروے میں دوسرے نمبر پر صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان ہیں جن کی کارکردگی سے صوبیکے 48 فیصد عوام مطمئن نظر آئے، صوبہ بلوچستان میں میر عبدالقدوس بزنجو کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کارکردگی سے 43 فیصد افراد نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ صوبہ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ کو صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے ان کی کارکردگی پر 38 فیصد شہری خوش دکھائی دیے۔سروے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ صوبوں میں حکومتی محکموں کی کارکردگی پر سامنے آنے والی عوام کی رائے میں صوبہ خیبرپختونخوا سے 69 فیصد افراد نے صوبائی محکموں کی کارکردگی کو سب سے زیادہ بہتر قرار دیا، پنجاب سے 61 فیصد نے صوبائی محکموں کی کارکردگی پہلے سے بہتر کہا جہاں صحت عامہ کے شعبے میں پنجاب سے سب سے زیادہ 72 فیصد افراد مطمئن نظرآئے جب کہ تعلیم کے شعبے میں بھی پنجاب سے 86 فیصد افراد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں