پی ٹی آئی نے ہسپتال چندے کے پیسوں میں بھی فراڈ کیا اور پارٹی پر پیسہ لگایا،شازیہ مری

اسلام آباد:ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے فرخ حبیب کے بیان پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ہسپتال چندے کے پیسوں میں بھی فراڈ کیا اور پارٹی پر پیسہ لگایا،اقدار میں آنے کے بعد عمران نیازی کے اثاثوں میں اضافہ بھی سوالیہ نشان ہے۔منگل کو اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ فارن ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی شفافیت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ممنوعہ اکانٹس سے پی ٹی آئی کو فنڈ کیا گیا اور پول کھلنے پر جھوٹ بولا جا رہا ہے،ہسپتال کے نام پر امریکہ میں ہندوستانیوں نے جو پیسے دیئے انکے چیک پی ٹی آئی کے نام پر لکھوائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہسپتال چندے کے پیسوں میں بھی فراڈ کیا اور پارٹی پر پیسہ لگایا۔انہوں نے کہاکہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے بنیادی رکن ہیں اس لئے وہ انکے سب راز جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نیازی حقائق اور سچ چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں، حقائق سامنے آنے کے بعد نیازی اینڈ کمپنی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے تمام رکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کیا، اقدار میں آنے کے بعد عمران نیازی کے اثاثوں میں اضافہ بھی سوالیہ نشان ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہ اب انہیں بد دعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سب کو رلانے کی بات کرنے والے کے خود رونے کا وقت قریب آ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں