ڈیرہ مراد جمالی،مسلح افراد کے فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی:مرکزی چیئر مین عالمی کلاچی بلوچ اتحاد پاکستان سردار بشیر احمد خان کلاچی نے اپنے بیان میں کہاکہ ھمارے قبیلے کے تین بھائیوں کو بھٹیسر ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کرکے دن دیہاڑے شہید کردیا گیا ہے جو کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے، ملزمان قتل کر کے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے اگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردی بیان میں کیا سردار بشیر احمد کلاچی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کلاچی قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین بھائیوں کو دن دہاڑے فائرنگ کر کے شہید کیا گیا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں خیبر پختونخواہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑ میں ہم مقتولین کے ورثاء کے ساتھ ہیں ان کو کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے آئی جی خیبر پختونخواہ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل ہونے والے تین بھائیوں کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں