سوات مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف سے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی زیر زمیں گہرائی 120 کلو میٹر تھی، اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں