پنجاب یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ لگانے پر دو تنظیموں میں جھگڑا، تین طلبہ زخمی

لاہور :پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی،ہیلے کالج میں بلڈ کیمپ لگانے پر دو تنظیموں میں جھگڑا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جھگڑا اسلامی جمعیت طلبہ اور پنجاب کونسل کے درمیان ہوا،دونوں تنظیموں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا۔اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کو بلڈ کیمپ لگانے پر اعتراض تھا۔اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کے تشدد سے پنجاب کونسل کے 3 کارکن شدید زخمی ہو گئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں خیام خان،میاں وقار اورساجن فیاض گوندل شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں