اوتھل، منشیات کا بازار گرم، دور دراز علاقوں سے خریدار آنے لگے

اوتھل:ضلع لسبیلہ کا صدر مقام شہر اوتھل منشیات کی خرید فروخت کا گڑھ بن چکا ہے۔دور دراز علاقے کے لوگ منشیات کی خرید فروخت کے لئے اوتھل کا رخ کرتے ہیں علاقے کے نوجوان منشیات جیسی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں۔اوتھل پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے،جس سے منشیات کا کاروبار زور پکڑتا جارہا ہے،موجودہ جونیئر ایس ایچ او اوتھل کا تبادلہ کرکے سینئر تجربہ کار ایس ایچ او کی تعیناتی کو یقینی بنائی جائے,عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق لسبیلہ ڈسٹرکٹ کے ہیڈ کوارٹر شہر اوتھل میں منشیات کا گھناونا کاروبار بڑھ رہا ہے جس سے نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں منشیات میں اضافہ پر والدین اور علاقہ مکینوں میں بے چینی پائی جاتی ہے،پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت انتظامیہ و دیگر اعلی حکام اوتھل شہر میں منشیات کی سرعام خریدوفروخت اور استعمال کا نوٹس لیکر اوتھل پولیس اسٹیشن میں جونیئر ایس ایچ او کا فوری تبادلہ کریں اور اوتھل میں سینئر اور تجربہ کار پولیس آفیسر تعینات کیا جائے تاکہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور اوتھل کے شہری ایک بہتر اور خوشگوار ماحول میں زندگی بسر کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں