لاہور دھماکے کے بعد بے حس لوگ پرائز بانڈ لوٹتے رہے

لاہور:لاہور کے انارکلی بازار میں بم دھماکے کے بعد بعض بے حس لوگ زخمیوں کی مدد کے بجائے پرائز بانڈ لوٹتے رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں دھماکا پرائز بانڈ کانٹر کے باہر ہوا جس کے بعد چند شہریوں نے لوٹ مار شروع کردی تھی۔دھماکے کے بعد ارد گرد آگ لگ گئی اور بھگڈر مچ گئی لیکن چند بے حس افراد نے موقع غنیمت جان کر پیسے اٹھانا شروع کردیے۔ذرائع کے مطابق بیس سالہ عبداللہ نامی نوجوان کا پرائز بانڈ کانٹر تھا جس پر تین لاکھ روپے موجود تھے، پرائز بانڈ کانٹر کا مالک بھی دھماکے میں زخمی ہوگیا تھا۔واضح رہے انارکلی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے، دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ واقعے مزید تحقیقات جاری ہیں۔وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے پیچھے کون سی تنظیم ہے، بحیثیت وزیر داخلہ ابھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں